بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 56
56 اے وہ جو اپنے نور اور روشنی میں آفتاب و مہتاب کی مانند ہے جس رات اور دن روشن ہو گئے۔یا بدرنا يا اية الرحمن اهدى الهداة واشجع الشجعان اے ہمارے بدراے رحمان کے نشان سب ہادیوں سے بڑھ کر ہادی اور سب بہادروں سے بڑھ کر بہادر۔اني ارى في وجهك المتهلل شانا يفوق شمائل الانسان میں تیرے درخشاں چہرے میں ایک ایسی شان دیکھتا ہوں جو انسانی صفات سے بڑھ کر ہے۔وقد اقتفاک اولو النهى وبصدقهم ودعوا تذكر معهد الاوطان دانشمندوں نے تیری پیروی کی اور اپنے صدق کی وجہ سے مالوف وطنوں کی یاد ترکر دی۔قد اثروک وفارقوا احبابهم وتباعدوا من حلقة الاخوان انہوں نے تجھے مقدم کر لیا اور اپنے دوستوں کو چھوڑ دیا اور اپنے بھائیوں کے حلقہ سے دور ہو گئے۔قد ودعوا اهواء هم ونفوسهم و تبرء وا من كل نشب فان انہوں نے اپنی خواہشوں اور نفسوں کو چھوڑ دیا اور سب طرح کے فانی مالوں سے بیزار ہو گئے۔