بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 29 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 29

29 اے خداوند قادر مطلق اسے ایسا خوش رکھ کہ اس کی حالت اور سب کاروبار میں ایک جنت پیدا ہو جائے۔اہل قلم و دانش حضرات دونوں نظموں کا موازنہ کر کے بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ شاہی حکیم نے کس طرح ایک نہایت روح پرور کلام میں تصرف کر کے اسے معجون مرکب اور ملغوبہ بنا ڈالا ہے۔۱۰۔جناب ”مولانا صوفی سید عبد الرحمن خان حنفی مالیر کوٹلہ ریاست مالیر کوٹلہ کے اس حنفی بزرگ نے تنبیہ المسلمین المعروف غیرت اسلام کا رسالہ حمایت اسلام پریس لاہور سے شائع کیا۔رسالہ کے سرورق پر آپ نے فرزندان توحید اور شبان اسلام میں جوش اور ولولہ پیدا کرنے کے لئے حضرت بانی سلسلہ کا حسب ذیل شعر درج کیا:۔کو شبہ اے جواناں تا بدیں قوت شود پیدا بیمار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا ا۔خطیب پاکستان " علامہ " محمد شفیع اوکاڑوی (ولادت ۱۹۲۹ ء وفات اپریل ۱۹۸۴ء) آپ سلسلہ نقشبندیہ کے ممتاز عالم دین اور سیاسی راہنما تھے۔پہلے جامع مسجد ساہی وال میں پھر مرکزی میمن مسجد کراچی میں فرائض خطابت بجا لاتے رہے۔مرکزی جماعت اہلسنت اور زار العلوم حنفیہ غوثیہ کے بانی تھے اور متعدد کتابوں کے مصنف بھی۔آپ کی مشہور کتاب " الذکر الجمیل" کی نسبت ماہنامہ " ترجمان اہل سنت" (مئی جون ۱۹۷۴ء) کے آخری صفحہ پر لکھا ہے کہ یہ کتاب خصوصاً پڑھے لکھے لوگوں واعظوں اور عاشقان رسول اکر م م ل ل ل لا ل ای میل کے لئے سرمایہ اور سکون قلب ہے۔اس کتاب کا ہر مسلمان کے پاس ہونا ضروری ہے۔