بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 145
145 وسلم کی طرف سے ہے پس بڑا مبارک ہے جس نے تعلیم دی اور جس نے تعلیم پائی۔" جناب مولوی محمد رحمت اللہ صاحب کے زیر نگرانی رسالہ ”الجامعه " جنوری فروری ۱۹۹۰ ء کے شمارہ میں فیضان ختم نبوت سے متعلق ایک نہایت عمدہ اور حقیقت افروز شائع ہوا جس میں حضرت اقدس کا ذکر کئے بغیر آپ کا مذکورہ بالا الهام خاص اہتمام سے مع ترجمہ درج کیا گیا (ملاحظہ ہو صفحہ ۴۶) علاوہ ازیں مقام خاتمیت محمدیہ کی وضاحت کے لئے حضور کی متعدد پر معارف کتب سے خوشہ چینی کی گئی۔یہاں یہ عرض کرنا بھی ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اسی کتاب ” براہین احمدیہ " میں آپ نے ۱۸۸۳ء کا یہ الہام بھی درج فرمایا ہے جو جماعت احمدیہ کے دین و عقیدہ کا جزو اعظم اور اس کے علم کلام کی بنیاد ہے۔صل علی محمد و آل محمد سید ولد آدم و خاتم النبيين (جلد چهارم صفحه (۵۰۲) (ترجمہ) اور درود بھیج محمد " اور آل محمد پر جو سردار ہے آدم کے بیٹے کا اور خاتم الانبیاء ہے۔صلی اللہ علیہ وسلم ۱۰۔جناب اسرار الرحمن صاحب بخاری " پاکستان کے معروف اہل قلم جن کی معنیم تالیف "اسلام اور مذاہب عالم " جس میں مذاہب عالم کا نہایت خوبی سے تقابل و موازنہ کیا گیا ہے پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں کے طلبہ میں دلچپسی سے مطالعہ کی جاتی ہے۔یہ کتاب نیو بک پیلس اردو بازار لاہور نے شائع کی ہے مولف کتاب صفحہ ۳۳۳ پر تحریر فرماتے ہیں:۔”رسول اکرم ا تم الوہیت ہیں۔ان کا کلام خدا کا کلام ان کا اتم ظہور خدا کا ظہور ہے۔" یہ پر معرفت فقرہ جس میں شان مصطفی میں ریلی کا ایک جامع اور وجد آفریں