بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 144 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 144

144 اداریہ اور کشتی نوح کا عکس شائع کرتے ہوئے لکھا۔" حوالہ دے کر مرزا صاحب کی عبارت نقل کرنا نہ جرم ہے اور نہ گناہ لیکن جرم یہ ہے کہ مفتی نے اسے اپنا اداریہ قرار دیا۔ایک تو ادبی سرقہ کیا دوسرے احمدیت کی تبلیغ کا وہ نرالا طریقہ ایجاد کیا جو کسی احمدی نے بھی آج تک اختیار نہ کیا۔اس کو چار سو ہیں یا IMPERSONATION بھی کہا جاتا ہے۔اسی قسم کے جرم کا مرتکب ہونے کے باوجود مفتی دو سروں کو منافق اور قادیانی قرار دے رہا ہے۔5 خرد کا نام جنوں رکھ دیا جنوں کا خرد جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے " (صفحہ ۶ کالم ۲) " مولانا محمد رحمت اللہ صاحب ناظم عمومی جامعه محمدی شریف ضلع جھنگ۔صدر " موتمر عالم اسلامی " جھنگ و سرپرست و نگران ایڈیٹرماہنامہ ”الجامعہ " جھنگ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی شہرہ آفاق کتاب براہین احمدیہ " کو انیسویں صدی ” عیسوی کے علماء نے اسلام کے دفاع کا شاہکار قرار دیا ہے۔اس کتاب میں جس کے چار حصے ۱۸۸۰ء سے ۱۸۸۴ء تک کے عرصہ میں منظر عام پر آئے حضرت اقدس نے متعدد الہامات شائع فرمائے۔مثلاً: " کل بركه من محمد صلی الله علیه وسلم فتبارک من علم و تعلم (براہین احمدیہ حصہ دوم صفحہ ۲۳۹ طبع اول مطبوعه سفیر هند پریس امرتسر ۱۹۸۸۰ء) یعنی ہر ایک برکت محمد صلی اللہ علیہ